سستے داموں پرکشش نمبروں کی نیلامی کے بعد پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق64 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں دس گنا اضافہ ہوگا،ای آکشن میں 1 اور 786نمبر کی بنیادی قیمت دس ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ کی جائےگی۔
سیریز کے باقی نمبرز ایڈوانس خریدنے کی صورت میں 10ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔
ایکسائزحکام کے مطابق ڈبل نمبروں کی بنیادی قیمت 5ہزار سے بڑھا کر50 ہزار کی جائےگی،ٹرپل نمبروں کی بنیادی قیمت اڑھائی ہزار سے بڑھا کر25 ہزار کی جائےگی۔
ایکسائزحکام کے مطابق 999نمبروں کی سیریز میں باقی نمبرز ایڈوانس خریدنے کی صورت میں 10ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔
نئے سسٹم کے آغاز کے بعد رجسٹریشن و ٹرانسفر پر نمبرز کا اجرا ہورہا ہے،نئے سسٹم کے بعد روزانہ 3سیریز گاڑیوں جبکہ 1سیریز موٹر سائیکلوں کی جاری کی جارہی ہے۔
ڈی جی ایکسائز کی جانب سے بنیادی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے ،سمری کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائےگا۔