کوہستان میگا سکینڈل میں نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے اہم کارروائی سامنے آئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان محمد عمر اور محمد ریاض کے کروڑوں روپے مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کر دی گئی ہیں۔
 
            		              		
                                          
                    
                                           
                     
اس کے علاوہ گرفتار ملزم رادی اللہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے، اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔