وزیراعظم کل برطانیہ سے امریکی شہر نیویارک روانہ ہوں گے

وزیراعظم کل برطانیہ سے امریکی شہر نیویارک روانہ ہوں گے فائل فوٹو وزیراعظم کل برطانیہ سے امریکی شہر نیویارک روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف کا تین ملکی دورہ جاری  ہے جس کے بعد  ان کی اگلی منزل امریکہ ہو گی ،  ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل برطانیہ سے امریکی شہر نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اناسیویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو متوقع ہے جس میں وہ  فلسطین ، کشمیر ، موسمیاتی تبدیلی ، معیشت اور ترقی پذیر ممالک کے چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کےسامنےرکھیں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ،  وہ امت مسلمہ کے اتحاد ، فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی اتفاق رائےکی ضرورت پر زور دیں گے۔

وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل دیگر عالمی رہنماؤں ، اسلامی ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم 27 ستمبر کو نیویارک سے روانہ ہوں گے اور برطانیہ کے راستے29 ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے ۔

install suchtv android app on google app store