ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم

ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم فائل فوٹو ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پزیرائی کی اور عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اور اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔ جبکہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی۔ ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا۔ جبکہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا۔

install suchtv android app on google app store