سابق امریکی صدر اوباما نے نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت کی یقین دہانی

نیویارک میئر کے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی فائل فوٹو نیویارک میئر کے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک میئر کے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو فون کیا اور انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اوباما نے کہا کہ اگر ممدانی جیتے تو وہ ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

34 سالہ زہران ممدانی نے بھی اوباما کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اصل مقصد شہر میں نئی سیاسی فضا قائم کرنا ہے۔

نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہو رہا ہے، جس میں ممدانی کا مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار رٹیس سلوا سے ہوگا، تاہم موجودہ سروے کے مطابق زہران ممدانی کی پوزیشن مضبوط ہے۔

install suchtv android app on google app store