خود کو خاتون ظاہر کرکے بچوں سے نازیبا مواد حاصل کرکے استعمال کرنے والا ملزم گرفتار

خود کو خاتون ظاہر کرکے بچوں سے نازیبا مواد حاصل کرکے استعمال کرنے والا ملزم گرفتار فائل فوٹو خود کو خاتون ظاہر کرکے بچوں سے نازیبا مواد حاصل کرکے استعمال کرنے والا ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خود کو خاتون ظاہر کر کے نابالغ بچوں کو پھانسنے اور نازیبا مواد حاصل کر کے استعمال کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم محی الدین کو پیر مشہدی ترلائی کلاں اسلا م آباد کے علاقے سے گرفتار کر کے چائلڈ پورنوگرافی پر پیکا ایکٹ اور 109 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے نابالغ بچوں کو پھنساتا اور نازیبا مواد حاصل کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم سے موبائل فون اور سم برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 
install suchtv android app on google app store