بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف

نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے فائل فوٹو نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے

نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق جولائی سے اب تک 100 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خصوصی اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو بتایا گیا کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات غیر قانونی بلڈ بینکس اور اتائی ڈاکٹر ہیں، جہاں اسکریننگ کے بغیر مریضوں کو خون فراہم کیا جارہا ہے۔

صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ غیر قانونی بلڈ بینکس کو سیل کیا جائے جبکہ اتائی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

install suchtv android app on google app store