الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشست سے متعلق فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشست سے متعلق فیصلہ سنادیا فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشست سے متعلق فیصلہ سنادیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خواہ کی مخصوص نشست سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا جس کے تحت ن لیگ کی ایک نشست میں اضافہ ہوگیا جبکہ جے یو آئی سے سیٹ واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق تقسیم کا فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ن لیگ کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں مزید ایک مخصوص نشست مل گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی سے مخصوص نشست واپس لے لی۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9 ، 9 نشتیں مل گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی پی اور اے این پی کی ایک ایک اضافی نشست ملی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آزاد رکن طارق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کو تسلیم کر لیا اور دو جنرل نشستوں پر ایک اضافی مخصوص نشست دینے کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حاصل نشست کو مخصوص نشستوں کے کوٹے کیلئے شمار نہیں کیا جا سکتا۔

 

install suchtv android app on google app store