وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ آج بھی کربلا کی طرح عالم اسلام خاموش ہے۔ آج اسلام کا دفاع اغیار کر رہے ہیں، مسلمان نہیں،،ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، صیہونی ریاست فلسطین میں بچوں ، بڑھوں اور خواتین کو بے دردی دے قتل کر رہا ہے۔
مسلمان ممالک خاموشی سب دیکھ رہے ہیں ، پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سے چند آوازیں اٹھتی ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ستر ہزار مسلمان مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔
آج بھی اسلامی ممالک میں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، غزہ کے مسلمانوں پر جو کربلا ٹوٹی ہے مسلمان حکمران طبقہ اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ قیامت کے دن سوال کریں گے کہ انہوں نے نواسہ رسول کی سنت پر عمل کیا لیکن امت نے ساتھ نہ دیا۔
یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئی ہیں، یہ ہندوستان کی لیڈر شپ کی اسلام دشمنی ہے۔