ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج (پیر) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈلاہور سولہکراچی پچیسپشاور تیرہکوئٹہ نوگلگت ساتمری تیناور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود، تیز ہوائیں چلنے اور گرم چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے جبکہ جموں میں موسم ابرآلود اوربارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت، سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، اور اننت ناگ میں چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store