خضدار: آپریشن کے دوران خواتین کے لباس میں فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار

خضدار: آپریشن کے دوران خواتین کے لباس میں فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار فائل فوٹو خضدار: آپریشن کے دوران خواتین کے لباس میں فرار ہونیوالے 4 دہشتگرد گرفتار

خضدار : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خواتین کے بھیس میں فرار ہونیوالے 4 دہشتگردگرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔

install suchtv android app on google app store