مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل فائل فوٹو مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ساڑے 3 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی بازیاب ہوگئے، انہیں وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچایاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کی بازیابی کے لیے ڈپٹی کمشنر کیچ اور قبائلی شخصیات کی کوششیں رنگ لائیں اور مسلح افراد نے حنیف نورزئی کو بدھ کی شب رہا کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کو رواں سال 3 جون کوکیچ سے کوئٹہ آتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

وہ اُس وقت اپنے خاندان، ڈرائیور  اور  محافظوں کے ہمراہ سفر  پر  تھے۔ اغوا کار صرف انہیں اپنے ساتھ لےگئے جبکہ  ان کی اہلیہ اور  محافظوں کو چھوڑ دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کی رہائی کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے نے رات ساڑے 10 بجے تربت میں لینڈ کیا جہاں سے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو کوئٹہ پہنچایا گیا۔

install suchtv android app on google app store