بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف پھیل گیا

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے قریبی علاقے رکھنی میں آج صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے قریبی علاقے رکھنی میں آج صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے قریبی علاقے رکھنی میں آج صبح زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز رکھنی سے تقریباً 39 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر تھی، جس کے باعث جھٹکے خاصے شدید محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے بارکھان، رکھنی، ڈھاڈر اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کچھ مقامات پر عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور زلزلے کے ممکنہ جھٹکوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رہیں اور افواہوں سے بچیں۔

install suchtv android app on google app store