کوئٹہ میں دھماکہ،4 جاں بحق، 17افراد شدید زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ،4 جاں بحق، 17افراد شدید زخمی فائل فوٹو کوئٹہ میں دھماکہ،4 جاں بحق، 17افراد شدید زخمی

صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکے سے 4  افرادجاں بحق جبکہ 17 شدید زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق دھماکہ سریاب شاہوانی  سٹیڈیم کے باہر ہوا،دھماکے کے وقت بی این پی مینگل کا جلسہ ہو رہا تھا،دھماکے کے وقت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے  سربراہ محمود خان اچکزئی سردار اختر مینگل اور دیگر پارٹیوں کے رہنماء موجود تھے۔

 دھماکے میں نیشنل  پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی کے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی ، خوش قسمتی سے  گارڈز محفوظ رہے جبکہ  دوسری گاڑی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جس میں میر کبیر  محفوط  رہے تاہم ایک گن مین زخمی ہے۔ 

  پولیس نے بتایا ہےکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ 
 ڈاکٹروں پیرامیڈیکس اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store