کوئٹہ شہراورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف وہراس

کوئٹہ شہراورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف وہراس فائل فوٹو کوئٹہ شہراورگردونواح میں زلزلےکے جھٹکے، لوگوں میں شدید خوف وہراس

کوئٹہ شہراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردونواح میں شام 6 بجکر 29 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر میں 65 کلو میٹر دور مغرب کی جانب تھا۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے  تاہم وہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

install suchtv android app on google app store