وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) بلوچستان زون نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان میں قربان علی ، عبدالعلیم اور عوزیب کو کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم عوزیب غیرقانونی سمندر کے راستے شہریوں کو پاکستان سے ایران بھجوانے میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے متاثرین سے فی کس 15 ہزار روپے ایران بھجوانے کے لئے ہتھیائے۔
ملزم قربان علی گزشتہ بارہ سال سے اور عبدالعلیم تین سال سے ایف آئی اے کومطلوب انسانی سمگلرز کی لسٹ میں شامل تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانےمیں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے تھے۔