اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اسٹاف غیرقانونی امیگریشن میں ملوث نکلے

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اسٹاف غیرقانونی امیگریشن میں ملوث نکلے فائل فوٹو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اسٹاف غیرقانونی امیگریشن میں ملوث نکلے

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اسٹاف کی جانب سے غیرقانونی امیگریشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ملوث میں اے آئی ایس آئی اور کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اے ایس آئی ارشد اور کانسٹیبل مجاہد کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے پیسوں کےعوض لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کے ثبوت ملے ہیں۔ 

ملزمان  غیر قانونی امیگریشن کیلئے ہر شخص سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کے غیر قانونی امیگریشن ایجنٹس سے قریبی تعلقات تھے۔ فلپائن اور ازبکستان میں کی گئیں ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ بھی مل گیا۔

install suchtv android app on google app store