کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں سترویں روز بھی ڈاکٹر کی ہڑتال جاری ہے۔ مریضوں مشکلات کا سامنا ہے۔
بلوچستان میں آینی بحران پیدا ہو گیا ہے ، سپیکراسلم بھوتانی نے وزیر اعلی کا مشورہ ماننے سے انکار کر تے ہوئے آج بلوائے گئے اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے معذرت کر لی۔
سپریم کورٹ میں آج بلوچستان امن و امان کیس کی پھر سماعت ہو گی۔ سیکریٹری داخلہ پندرہ روزہ تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یار محمد رندکو کمرہٴ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یار محمد رند کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔