چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں بلوچستان میں ڈاکٹرز کا اغواء اور قتل باعث تشویش ہے ، حکومت لوگوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
کوئٹہ سے چار روزقبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر سعید خانی ابھی تک لاپتہ ہیں، مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میںڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے
بلوچستان میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم پندرہ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے ۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔