وزیر اعلیٰ بلوچستان: سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے بارے میں کل بتاوٴں گا، سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سیشن کے بارے میں کل بتاؤں گا۔ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سپریم کورٹ پہنچے تو صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کہی نہیں جا رہی، صرف عدالت میں جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی نے آئینی حیثیت کا پوچھا تو جواب دوں گا ورنہ خاموش رہوں گا۔ ایک موقع پر صحافی نے اسلم رئیسانی سے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی رکنیت معطل ہوگئی ،دس روپے کے اعلان کا کیا کریں گے، جس پر وزیراعلٰی بلوچستان نے جواب دینے کے بجائے جیب سے پچاس روپے کا نوٹ نکال کر پیش کر دیا۔

install suchtv android app on google app store