پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے آٹھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع

انسداد پولیو انسداد پولیو

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے آٹھ اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ضمنی انتخابات کی وجہ سے ملتوی ہونے والی پولیو مہم خیبر پختونخوا کے آٹھ اضلاع میں آج سے شروع ہوگئی۔ تین روزہ مہم کے دوران پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، ٹانک، ہنگو اور لکی مروت میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کی خوراک فراہم کی جائے گی۔ پشاور میں پولیو مہم کے لئے دو ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی کے ?خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر تھانے کو متعلقہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے

install suchtv android app on google app store