ٹک ٹاک نے ایک اور زندگی نگل لی

22 ٹک ٹاکر سالہ فرزانہ سر پر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی فائل فوٹو 22 ٹک ٹاکر سالہ فرزانہ سر پر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ فرزانہ سر پر گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پہلوان گوٹھ میں پیش آیا، جب فرزانہ نے اپنے شوہر غلام مصطفیٰ سے کہا کہ وہ پستول سر پر رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنائے۔

غلام مصطفیٰ نے پستول سر پر رکھا اور گولی چل گئی، تاہم اسے اندازہ نہیں تھا کہ چیمبر میں گولی موجود ہے۔

گولی لگنے سے فرزانہ شدید زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، فرزانہ کا نکاح صرف ایک ماہ قبل ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفی کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی ہے۔

install suchtv android app on google app store