معروف گلوکارہ کا اے آئی ویڈیوز استعمال کرنے کا انکشاف

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ پر مداحوں نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کرنے کا الزام لگا دیا ہے فائل فوٹو امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ پر مداحوں نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کرنے کا الزام لگا دیا ہے

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ پر مداحوں نے مصنوعی ذہانت  سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے البم ’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ کی تشہیری مہم ایک غیر متوقع تنازعے میں بدل گئی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ البم کی پروموشن میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی گئی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی پروموشن کے لیے گوگل کے ساتھ شراکت کی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو انداز میں شامل کرنا تھا۔

مہم کے تحت صارفین جب گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کرتے تو انہیں ایک پیغام موصول ہوتا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ویڈیوز انلاک کرنے کی ہدایت دی گئی۔

مداحوں کو مختلف مقامات پر کیو آر کوڈز کے ذریعے 12 خفیہ ویڈیوز تک رسائی حاصل کرنی تھی، جن میں البم کے بارے میں اشارے موجود تھے۔

جب مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ بار ورچوئل دروازوں پر کلکس کیے گئے، تو ’’دی فیٹ آف اوفیلیا‘‘ کا لیرکس ویڈیو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔

مداحوں نے سوال اٹھانا شروع کردیئے کہ کیا یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں، کئی مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیوز میں روشنی غیر قدرتی، مناظر مصنوعی اور حرکات غیر فطری محسوس ہو رہی تھیں۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مناظر جنریٹو اے آئی ٹولز کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔

ابھی تک ٹیلر سوئفٹ یا گوگل کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی کہ مہم میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہوا ہے یا نہیں؟

install suchtv android app on google app store