حکومت آئی ٹی،اے آئی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے،وزیراعظم

حکومت آئی ٹی،اے آئی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے،وزیراعظم فائل فوٹو حکومت آئی ٹی،اے آئی کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ آج (ہفتہ ) لاہور میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔مصنوعی ذہانت کے حوالے سے قومی پالیسی کا نفاذ مؤثر طور پر کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی کے ذہانت کے استعمال کے حوالے سے ڈیٹا پروٹیکشن اور مصنوعی ذہانت کو مد نظر رکھا جائے،مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کے فروغ اور نفاذ کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے حکومتی سطح پر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مبنی اے آئی ایڈوائزری پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store