پنجاب میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے راوی میں تقریباً 38 سال کے بعد پانی آنے پر معروف گلوکار سجاد علی کا گانا 'جے راوی ویچ پانی کوئی نہیں' ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم چاہیے وہ انسٹاگرام ہو،ٹک ٹاک ہو یا پھر ٹوئٹر ہو ،ہرکوئی گلوکار سجاد علی کے گانےکیساتھ ویڈیوز بنا کر شئیر کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔
صارفین کاکہناہے کہ راوی میں پانی آگیا ہے اور ہمارے بیڈ روم تک آن پہنچا ہے،گانا اس وقت ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایک پیروڈی گانا بھی وائرل ہوا ہے جس کے بول ہیں راوی ویچ پانی بہت اے تے ایندھے کول جانا موت اے،جسکو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
گلوکار سجاد علی نے جو گانا گایا اس کے بول میں خشک دریائے راوی کا ذکر کیا گیا،صارفین کی جانب سے دریائے راوی پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
جبکہ کچھ لوگوں راوی پر نئے گانے گاتے دکھائی دئیے۔ اس کے علاوہ دیگرصارفین خشک راوی کی ویڈیوز اور سیلاب کے بعد کی ویڈیو شیئر کررہے ہیں۔
ایک صارف نےلکھا کہ سیلاب سے باقی سب کا نقصان ہوا لیکن سجاد علی کے مزے ہیں انکا گانا دوبارہ ہٹ ہوگیا ہے۔
اس وقت سوشل میڈیا پر سجاد علی کا گانا راوی موضوع بحث بنا ہوا ہے،ہر کوئی اس پر ویڈیوز بناتا دکھائی دے رہا ہے۔
معروف گلوکار سجاد علی کا گانا راوی 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا۔