کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری کیوں چھوڑدی؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے فائل فوٹو اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے

اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے شوبز سے دوری کی وجوہات بیان کیں۔

کومل عزیز کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ یہاں غیر انسانی اوقاتِ کار اور کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی مجبوری نے انہیں دلبرداشتہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ شوبز خواتین کے لیے نسبتاً محفوظ جگہ ہے لیکن اس کے اثرات ذہنی صحت پر ضرور پڑتے ہیں۔ سیٹ پر ہونے والی سیاست اور ماحول کی منفی روش انہیں کبھی پسند نہ آئی۔

اداکارہ کے مطابق شوبز انڈسٹری زیادہ تر دکھاوا اور نمائش کی دنیا ہے جہاں چند ہی لوگ سچائی اور خلوص کے ساتھ موجود ہیں۔ یہ ایک چمکتی دمکتی دنیا ہے جو زیادہ تر خودپسند افراد کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔

ان کے مطابق یہاں ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھنے کا کلچر ہے اور لوگ اس تعریف اور خودپسندی کے عادی ہو جاتے ہیں، وہ ایسے ماحول کو برداشت نہیں کرسکتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں کام کرکے محض اپنے انسٹا فالوورز میں اضافہ کیا، تعلقات بنائے اور جب انہیں لگا کہ اب وہ کاروبار کرسکتی ہیں تو وہ خاموشی سے انڈسٹری سے الگ ہوگئیں۔

ان کے مطابق اس انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا، دوستی صرف انسٹاگرام تک محدود ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store