یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ مزید چار روز کے لیے بڑھا دیا گیا۔
ڈکی بھائی کوضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
حکومتی وکیل نےبتایا کہ ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں، 5 روز کےریمانڈ میں کافی نام سامنے آئے ہیں۔
آئندہ تاریخ پر تمام تفصیلات عدالت کو پیش کردی جائیں گی،
اسی لیے ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی ہے۔
تاہم یوٹیوبر کے وکیل چوہدری عثمان علی نے اس توسیع کی مخالفت کی۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔
یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ پروموٹ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 16 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔