عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

ہانیہ کی کنسرٹ میں موجودگی پر سوشل میڈیا ہنگامہ فائل فوٹو ہانیہ کی کنسرٹ میں موجودگی پر سوشل میڈیا ہنگامہ

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں زور پکڑنے لگیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور اس کی وجہ ہانیہ کا عاصم کے کانسرٹ میں نظر آنا ہے۔

ادکارہ کی نہصرف شرکت بلکہ سامنے آنے والی ویڈیوز میں پہلی قطار میں ہانیہ کو اس کانسرٹ میں کافی محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ دونوں اسٹارز ماضی میں پاکستان کی سب سے پسندیدہ شوبز جوڑی سمجھے جاتے تھے اور ان دونوں کا رشتہ 2018 سے 2019 تک شہ سرخیوں میں رہا۔

بعدازاں 2020 میں ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اور عاصم صرف اچھے دوست ہیں، اس کے بعد عاصم اظہر نے انفلوئنسر اور اداکارہ میرب علی سے منگنی کر لی۔

ان دونوں کا رشتہ بھی علیحدگی پر ختم ہوا جس کا اعلان کچھ ماہ قبل کیا گیا۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ شاید ہانیہ اور عاصم میں ایک مرتبہ پھر قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

مگر اس وقت تک ان کی کوئی مشترکہ تصویر سامنے نہیں آئی تھی، یہ افواہیں اس وقت زور پکڑیں جب ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ریوائیو لانچ پارٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ہانیہ عامر سفید لباس اور چشمہ پہنے اپنی قریبی دوست یشمہ گل کے ہمراہ عاصم اظہر کے گانے پر جھومتی نظر آئیں، عاصم نے اپنا وائرل ہٹ گانا ’ترستی ہیں نگاہیں‘ گایا جس پر ہانیہ نے خوب انجوائے کیا۔

اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جہاں مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور حیران کن تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ’اب وہ کانسرٹ بھی انجوائے نہیں کر سکتیں؟ رشتہ ختم ہو چکا مگر دوستی باقی ہے، اتنی ہائپ بنانے کی ضرورت نہیں‘۔

دوسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ’اب ہمیں ایکس اور نیکسٹ کا پورا ڈرامہ دیکھنا پڑے گا‘۔

 

install suchtv android app on google app store