پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس نے مثبت آغاز کیا اور ایک موقع پر 854 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 163,111 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اس وقت 100 انڈیکس 162,912 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 26 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 2976 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار 257 پر بند ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store