پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر نمایاں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار 185 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی 100 انڈیکس 1704 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔