کراچی پورٹ پر کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ تاخیر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کے بعد سامنے آئی ہے۔
سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو گیا۔ مقامی صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سندھ حکومت نے وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں…
کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں، فی کلو نرخ مرغی کے گوشت سے بھی زیادہ ہو گئے۔ شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 500 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
کپاس کی مجموعی پیداوار میں اگرچہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن یکم سے 15 اکتوبر کے دوران پیداوار 30 فیصد گھٹنے سے آنے والے دنوں میں کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کے خدشات پیدا ہوگئے جس سے روئی، کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں تیزی کا…
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہفتے کے روز سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری گراوٹ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے…
سستی پروٹین عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ جاری ہے۔ لاہور میں چکن مزید 3 روپے بڑھ کر 442 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 322 روپے فی درجن تک جا پہنچے۔