سعودی عرب میں کام کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

سعودی عرب میں کام کرنے والوں کے لیے اچھی خبر فائل فوٹو سعودی عرب میں کام کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

سعودی عرب کی جانب سے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم اقدام اُٹھایا گیا ہے، مملکت میں گھریلو ملازمین سے کسی بھی قسم کی فیس لینے پر پابندی لگا دی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ملازمین سے بھرتی، ورک پرمٹ اور پیشے کی تبدیلی کی فیس نہیں لی جائے گی۔ خلاف ورزی پر بیس ہزار ریال جرمانہ اور تین سال تک ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی۔

اس سے قبل سعودی عرب میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو خوشخبری سنائی گئی تھی۔ مملکت میں مستقل سکونت اختیار کرنے والے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اب وہ بغیر کفیل کے یہاں مستقل رہائش اور دیگر شہری فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی افراد کے لیے پیش کردہ پریمیئم رہائش اسکیم کے لیے اکتوبر کا نیا اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں فیس کے ساتھ مستقل سکونت اختیار کرنے والے افراد کو حاصل ہونے والے فوائد اور دیگر تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں کوئی غیر ملکی کفیل کے بغیر رہائش اختیار نہیں کرسکتا۔ تاہم اس پروگرام کے تحت غیر ملکی شہری اب مملکت میں بغیر کفیل کے مستقل رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ پریمیئم رہائش پروگرام نہ صرف انہیں مستقل رہائش بلکہ کاروبار اور روزگار کی آزادی بھی فراہم کر رہا ہے۔

پریمیئم رہائش کے تحت دو اقسام کی رہائشی پروگرام پیش کیے گئے ہیں۔ پہلی پائیدار رہائش (Permanent Residency) ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 (تقریباً 213,000 امریکی ڈالر) ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔

دوسری قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) ہے، جس کے لیے سالانہ SAR 100,000 (تقریباً 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت رہائش اختیار کرنے والوں کو یہ پرکشش سہولتیں بھی حاصل ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store