سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی ثابت ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی اور اسے غلط طور پر 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
تاہم سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے اس کا تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور انہیں سعودی عرب کے کسی منصوبے کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اس اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔