ایران نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد جوہری ایجنسی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے فائل فوٹو ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ قدم اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔

ایران کا موقف ہے کہ یورپی ممالک کی نئی پابندیوں کے باعث اب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

اگرچہ ایران نے تعاون ختم کرنے کا باضابطہ وقت نہیں بتایا، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے میں نئی کشیدگی پیدا کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں صرف 4 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ 9 ممالک نے مخالفت کی، جس کے بعد قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

install suchtv android app on google app store