امریکی صدر کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کر لی گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

برطانیہ کے دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر میرین ون چیکرز سے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ دورانِ پرواز معمولی ہائیڈرولک خرابی پیش آ گئی۔

اس صورتحال میں پائلٹ نے احتیاطی طور پر برطانیہ کے ایک مقامی ایئر فیلڈ پر غیر متوقع لینڈنگ کی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہنگامی لینڈنگ انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ صدر اور خاتون اول کو بحفاظت بیک اپ ہیلی کاپٹر میں منتقل کیا گیا، جس نے انہیں سٹینسٹڈ تک پہنچا دیا ، جہاں وہ وطن واپسی کے لئے ایئر فورس ون میں سوار ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store