روس میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ

روس کے شہر پیٹروپاولوسک، کامچاتسکی اور اطراف کے علاقوں میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا فائل فوٹو روس کے شہر پیٹروپاولوسک، کامچاتسکی اور اطراف کے علاقوں میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا

روس کے شہر پیٹروپاولوسک، کامچاتسکی اور اطراف کے علاقوں میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جو انتہائی خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔

زلزلے کے فوراً بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کی، جو بعد میں خطرہ کم ہونے پر واپس لے لی گئی۔

تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں 30 جولائی کو 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس نے ہوائی، کیلیفورنیا اور جاپان میں تباہ کن سونامی لہریں پیدا کی تھیں۔

زلزلے کا مرکز کامچٹکا جزیرہ نما کے قریب روس کے شہر پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی تھا، جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں ساحلی علاقوں کی طرف نہ جائیں اور سرکاری اعلان تک بلند مقامات پر مقیم رہیں۔

تاحال کینیڈا، امریکا یا ہوائی کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا لیکن روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں زبردست الرٹ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store