چین نے روس سے تیل خریدنے سے متعلق اہم اعلان کر دیا

چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کر دی ہے فائل فوٹو چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کر دی ہے

چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کر دی ہے۔ خبر رائٹرز کے مطابق، یہ فیصلہ روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنریز بھی روسی تیل کی درآمدات میں تیزی سے کمی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں اور یوکرین جنگ کے سلسلے میں روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ دونوں بڑے خریدار روسی آمدنی پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store