روس میں بچوں کو فوجی ٹریننگ دی جانے لگی، ویڈیو وائرل

روس میں اسکول کے بچوں کو فوجی تربیت کی مشق کرائی گئی فائل فوٹو روس میں اسکول کے بچوں کو فوجی تربیت کی مشق کرائی گئی

روس میں اسکول کے بچوں کو فوجی تربیت کی مشق کرائی گئی، جس کا مقصد انہیں مستقبل میں فوجی خدمات کے لیے تیار کرنا بتایا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے جنوبی علاقے روستوف میں کوسیک ملٹری اسکول کے 8 سال سے لے کر 17 سال تک کے بچوں نے فوجی تربیتی مشق "روٹ مارچ" میں حصہ لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مشقوں کے دوران اسکول کے 83 بچوں نے ریت اور پانی پر رینگنے اور دوڑنے کی تربیت حاصل کی، جبکہ ہاتھوں میں جعلی ہتھیار بھی سنبھالے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ فوجی مشق یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کی نگرانی میں کرائی گئی اور روس میں فوجی خدمات کے لیے بچوں کو تیار کرنے کے ایک وسیع تر رجحان کا حصہ تھی۔

جن بچوں نے اس فوجی مشق میں حصہ لیا ان میں سے سب سے کم عمر 8 سالہ ایوان گلوشینکو سے جب پوچھا گیا کہ ٹریننگ کے دوران اس کے لیے سب سے یادگار لمحہ کونسا تھا تو اس نے فوری طور پر جواب کہ 'ہم نے دستی بم پھینکے اور ڈمی گولیاں چلائیں' یہ سب سے یادگار تھا۔

install suchtv android app on google app store