پنسلوینیا میں زوردار دھماکہ، متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات

پنسلوینیا میں زوردار دھماکہ فائل فوٹو پنسلوینیا میں زوردار دھماکہ

امریکہ کی پنسلوینیا ریاست میں اسٹیل پلانٹ میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے باعث علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آبادی نے گھروں کے کھڑکی دروازے بند کیے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 5 کی حالت نازک ہے، جبکہ 5 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے خارج کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں یہ ایک کوئلے کے ایندھن سے چلنے والا پلانٹ ہے جہاں 1 ہزار 300 ملازمین کام کرتے ہیں۔

امریکی اسٹیل کے سی ای او اور صدر ڈیوڈ بیوریٹ کے مطابق انکی کمپنی متعلقہ اداروں سے دھماکوں میں تفتیش کے دوران رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی وجہ کا علم ہوسکے۔

install suchtv android app on google app store