یو اے ای کا انسان دوست قدم: فلسطینیوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی شروع

  • اپ ڈیٹ:
یو اے ای کا انسان دوست اقدام فائل فوٹو یو اے ای کا انسان دوست اقدام

متحدہ عرب امارات نے انسانیت کے تحت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے روزانہ 20 لاکھ گیلن پینے کے صاف پانی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کا انتظام کر دیا ہے، تاکہ علاقے میں جاری انسانی بحران اور پانی کی شدید قلت پر قابو پایا جا سکے۔

یہ پانی غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے سپلائی کیا جائے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق 6.7 کلومیٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے یہ پانی رفح سے خان یونس تک پہنچایا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں، جس کے بعد لاکھوں فلسطینی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

امارات کی جانب سے نئی پائپ لائنز بچھا کر پانی کی فراہمی دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، جو متاثرہ آبادی کے لیے زندگی کی امید بن چکی ہے۔

یہ تمام اقدامات "آپریشن الفارس الشہم 3" کے تحت کیے جا رہے ہیں، جو یو اے ای کی غزہ کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی مہم ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فضائی امداد کے لیے "طیور الخیر" سروس بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store