صیہونی فوج کاغزہ کی طرف امداد لے کرجانے والے بحری جہاز پردھاوا، عملہ گرفتار کر لیا

صیہونی فوج نےغزہ کی طرف امداد لے کرجانے والے بحری جہاز پردھاوا بول دیا۔ فائل فوٹو صیہونی فوج نےغزہ کی طرف امداد لے کرجانے والے بحری جہاز پردھاوا بول دیا۔

طاقت کے نشے میں چور اسرائیل دہشتگردی پر اتر آیا، صیہونی فوج نےغزہ کی طرف امداد لے کرجانے والے بحری جہاز پردھاوا بول دیا، عملہ گرفتار کرلیا۔ حنظلہ نامی بحری جہاز پر پارلیمنٹیرینز، ڈاکٹر اور امدادی کارکنوں سمیت اکیس افراد سوارتھے۔

امدادی کشتی اسرائیل کی ناکہ بندی توڑ کر غزہ امداد لے جانا چاہتی تھی، فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں کشتی میں سوار کارکن لائف جیکٹس پہنے اور بازو اٹھائے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

غزہ امداد لے جانے والی بحری جہازپر اسرائیلی قبضے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

چالیس روز قبل بھی غزہ امداد لے جانے والی کشتی کو اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store