یورپ کاامیرترین ملک،قیدیوں کوروزانہ عالیشان رسیٹورینٹ کاکھانا!۔ ایسا ملک جس کا بادشاہ برطانوی بادشاہ سے بھی زیادہ امیر اورباثر ہے۔
شہریوں پر کوئی ٹیکس ہے نہ ہی ملک پرکوئی قرض۔ کرائم ریٹ زیرو،مجموعی قیدی صرف 7، پولیس اہلکاروں کی تعداد 100 ہے۔
اس ملک کے جہاز ہیں نہ اپنی زبان، نہ ہی اپنی کرنسی، پھر بھی یہ یورپ کاسب سے امیرترین ملک کہلاتاہے۔
آپ یہ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے؟۔ بس اتنا جان لیجئے کہ یہاں کے لوگوں کو زندگی بھر کمانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
یہاں کےلوگ وہی کام کرتے ہیں جس کاانہیں شوق ہوتاہے۔ یورپ کا مالدارترین ملک ہونے کے باوجود یہاں پیسے کی نمائش کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
یہاں پڑوسی کوتنگ کیا جاتاہے نہ تواس کے گھر کے سامنے شور کیا جاتاہے،ایسا عمل جرم سمجھاجاتاہے۔
اس ملک کے رہنےوالے تمام افراداتحادسے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت واحترام کرتے ہیں ۔
لوگ رات کو اپنے گھروں کے دروازے کھلے رکھتے ہیں، یہاں چوری چکاریا رہزنی اور لوٹ مار کا تصور تک نہیں ۔
مجموعی طورپر یہ ملک 30 ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔ جہاں شہریوں کو ایسی سہولیات حاصل ہیں جو امریکا یا برطانیہ میں بھی نہیں
اس ملک کے ہوٹلز اور سروس اسٹاف میں نوکری کرنے کےلئے لوگ جرمنی اور اآسٹریلیا جیسے ممالک سے آتے ہیں۔
دنیا میں اس جنت نظیر ملک کا نام ہے لیکٹینسٹائن(Liechtenstein) ہے۔