کینیڈین خاتون کا کارنامہ: پینی فارتھنگ سائیکل پر دو عالمی ریکارڈز نے سب کو حیران کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
کینیڈین خاتون کا کارنامہ فائل فوٹو کینیڈین خاتون کا کارنامہ

قدیم وکٹورین دور کی سائیکل پر 1 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 52.75 سیکنڈ میں طے کر کے 41.71 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا مظاہرہ، ماضی کا انداز آج کے ریکارڈز میں ڈھل گیا۔

دنیا بھر میں منفرد انداز کی سائیکلنگ کے شوقین افراد کے لیے کینیڈا کی"لیزان ولموٹ" نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے 19ویں صدی کی مشہور وکٹورین طرز کی سائیکل "پینی فارتھنگ" پر دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیا کے شہر "برنی" میں ہونے والے اس منفرد مقابلے میں" لیزان ولموٹ "نے خواتین کی کیٹیگری میں صرف"52.75 "سیکنڈ میں1" کلومیٹر" کا فاصلہ طے کیا، اور اس دوران ان کی"ٹاپ اسپیڈ" 41.71 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ، جو اس طرز کی سائیکلنگ کے لیے ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔

یاد رہے کہ پینی فارتھنگ سائیکل اپنی بڑی اگلی اور چھوٹی پچھلی پہیے کی بناوٹ کے سبب مشکل اور توازن طلب سواری مانی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جدید دور میں بھی اس پر ریکارڈ قائم کرنا انتہائی مہارت اور حوصلے کا کام سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی لیزان نے خواتین کی کیٹیگری میں ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جو بعد میں برطانوی سائیکلسٹ" میلیسا اِزڈیل" نے توڑ دیا تھا۔ مگر اب لیزان کی یہ نئی کامیابی انہیں ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر نمایاں کر رہی ہے۔

یہ کارنامہ نہ صرف خواتین کی کھیلوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پرانی طرز کی سائیکلیں آج بھی عالمی ریکارڈز میں اپنی جگہ بنا سکتی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store