لاہور : دھندمیں کمی موٹروے اور ائیرپورٹ دس گھنٹے بعد کھول دیا گیا

موٹروے موٹروے

لاہور میں دھندمیں کمی کے بعد موٹروے اورعلامہ اقبال ائیرپورٹ دس گھنٹے بعد کھول دیا گیا ، رائیونڈ روڈ پر دوگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے

لاہور کےگردونواح کے بعد شہر کے اندر بھی دھند چھانے کا عمل رات گئے سےجاری رہا، علامہ اقبال ائرپورٹ پر گہری دھند کے باعث تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ، دھند کی وجہ سے لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے بھی دس گھنٹے بند رہی۔گہری دھند کے باعث علامہ اقبال ائر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی، لاہور آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا،پروازوں میں جدہ، کویت اور دیگر شہروں کی پروازیں شامل ہیں۔  ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں فوگ لائٹس آن رکھیں اور اگلی گاڑی سے وقفہ رکھ کر احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک حد نگاہ 50 میٹرسے زا ئدہےجبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حدنگاہ 60 میٹرہے، موٹروے پراب بھی ہلکی دھند ہے، ڈرائیور احتیاط برتیں۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی پروازوں کیلئے کھول دیاگیا۔ لاہور میں شدید دھند کے باعث رائیونڈ روڈ پر دوگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

install suchtv android app on google app store