موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب میں حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

موٹروے ایم تھری میں بس اور ٹرالر کا تصادم۔ فائل فوٹو موٹروے ایم تھری میں بس اور ٹرالر کا تصادم۔

موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

موٹروے ایم تھری ننکانہ صاحب کے ریسٹ ایریا کے قریب لاہور جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیتدو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں چھتیس سالہ عذرا اور تینتالیس سالہ تصدق حسین شامل ہیں، جبکہ ریسکیو عملہ بس میں پھنسی ڈیڈ باڈیز کو پیشہ ورانہ طریقے سے نکالنے میں مصروف عمل ہے۔

حادثہ کا شکار ہونے والی بدقسمت بس علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔

install suchtv android app on google app store