چین کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

china snow fall china snow fall

چین کے شمالی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، موسم سرما کی پہلی برفباری سے گیارہ گرین ہاؤس تباہ ہو گئے

چین کے صوبہ ہبائی اور خود مختار علاقے منگولیا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ، شہر کے مختلف علاقوں میں پندرہ ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اور مجموعی طورپر اب تک تیئیس سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے ، سڑکوں پر برف کی تہہ جمی ہوئی ہے،جس سے کئی علاقوں میں پھسلن ہوگئی ہے ، شدید برفباری سے گیارہ کے قریب گرین ہاوس بھی تباہ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں آئے گردوغبار کے طوفان کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا اور متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں

install suchtv android app on google app store