محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور خوشگوار موسم کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اائندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔