تشویشناک رپورٹ؛ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں بڑے اضافے کا خدشہ

زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ فائل فوٹو زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ

آئندہ چار سالوں میں زمین کا اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یو این موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سال تاریخ کی گرم ترین دہائی رہی،2023 اور 2024 بتدریج گرم ترین سال قرارپائے۔

2029 تک زمین کا اوسط درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے ہدف سے اوپر جانے کا 70 فیصد خدشہ ہے،آئندہ سالوں میں گرمی میں کمی کی کوئی امید نہیں۔

ڈبلیو ایم او کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ معیشت، ماحول اور زندگی کو متاثر کرے گا۔

 

install suchtv android app on google app store