محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام ا ٓباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، ا سکردو، گلگت، ہنزہ اور شگر میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب لاہورمیں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگا،، درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ، آج دن بھر سورج آگ برسائے گا،، لاہور میں آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر قائدمیں گرمی کی شدت برقرار ہے ، صبح کے وقت ہی پارہ 31ڈگری تک پہنچ گیا، کراچی میں اس وقت بھی گرمی کی شدت36 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔