آئی فون فائو ایس اعلیٰ قسم کا معیاری سمارٹ فون ہے جبکہ آئی فون فائو سی نسبتاً سستا ہے۔ فائو ایس میں انگلیوں کے نشانوں کی پہچان کے لیے سنسرز لگے ہیں جبکہ فائو سی کا کور پلاسٹک ہے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
آئی فون فائو ایس میں انگلی کے نشان کی پہچان کے نظام کو فون کو کھولنے اور ایپل کے آن لائن سٹور سے خریداری کے وقت تصدیق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بغیر سم کے سولہ جی بی والے ائی فون فائو ایس کی قیمت 549 برطانوی پاؤنڈ ہوگی جبکہ 64 جی بی والے کی قیمت 709 برطانوی پاؤنڈ ہوگی۔
ایک تجـزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس خوبی کی وجہ سے یہ سیٹ انڈرائڈ فونز کے مقابلے میں منفرد ہوگا۔
بغیر سم کے سولہ جی بی والے ائی فون فائو ایس کی قیمت 549 برطانوی پاؤنڈ ہوگی جبکہ 64 جی بی والے کی قیمت 709 برطانوی پاؤنڈ ہوگی۔
بغیر سم والے سولہ جی بی کے آئی فون فائو سی 469 پاؤنڈ میں دستیاب ہوگا۔
امریکہ، برطانیہ، چین، آسٹریلیا، کینیڈا اور دوسرے کچھ ممالک میں ان نئے آئی فونز کی فروخت ستمبر کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔
دو سمارٹ فونز کو ایک ساتھ لانچ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اپیل نے مارکیٹ میں نئے فون لانے کی حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے۔ اس سے پہلے ایپل نے کبھی دو مختلف قسم کے ہنڈ سیٹس کو مارکیٹ میں ایک ساتھ متعارف نہیں کروایا تھا۔